تفصیلات

عہد ِ امن و سلامتی

1۔ میں دین کے نام پر ظلم یا جہاد کے نام پر فساد کرنے والے افراد کا کبھی ساتھ نہیں دوں گا۔

2۔ عام لوگوں کوبازاروں ،اِداروں اور مزاروں پر خاک و خون میں نہلانے والوں سے بے زاری کا اِظہار کرتا رہوں گا۔

3۔ اسلام کے نام پر جبر و تشدد کرنے والوں کی کوئی مالی معاونت نہیں کروں گا۔

4۔ دہشت گردوں کے طرفدار تعلیمی اِداروں،تنظیموں اور جماعتوں کی کوئی حمایت نہیں کروں گا۔

5۔ معاشرے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشش کرتا رہوں گا۔

6۔ اپنے دوست احباب میں برداشت،محبت اور رواداری کا احساس پیدا کرنے کی عملی کوشش کرتا رہوں گا۔

7۔ قیام ِ امن کے لیے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے عناصریا تنظیموں کی نشاندہی کر کے عوام کو باخبر رکھنے کی کوشش کروں گا۔

اللہ رب العالمین اپنے حبیب ِ پاک کے صدقے ہمیں زندگی بھر اِس عہد پر قائم رکھے۔ (آمین)

Mobile No:

OR

E-mail: